غزہ کےعوام بھوکمری کا شکار ہیں، اسامہ حمدان

0 34

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کی رات کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے 70 فیصد باشندے قحط اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے 70 فیصد باشندے قحط اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ صیہونی دشمن مسلسل 267ویں روز بھی غزہ کے عوام کے خلاف جنگ اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے میں فاقہ کشی کی وجہ سے موت ایک حقیقت بن چکی ہے، غزہ پٹی خاص طور پر غزہ اور شمالی صوبوں میں صورتحال انتہائی تباہ کن ہے اور ہزاروں افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔

حماس کے اس رہنما نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ غزہ پٹی میں 5 سال سے کم عمر کے 350,000 بچوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔حمدان نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کے نصف سے زیادہ خاندانوں کے پاس دن میں صرف ایک وقت کا کھانا ہو تا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.