فلسطینی مجاہدین کے صیہونی فوجیوں کے مراکز پر سنگین حملے

0 50

فلسطین کے اسلامی استقامتی محاذ کے مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے مراکز پر سنگین حملے کئے ہیں۔

حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق میں واقع مسجد الشبلی کے اطراف میں ایک صیہونی فوجی کا شکار کیا۔

القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسی طرح نتساریم سیکٹر پر صیہونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر رجوم میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازور سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہر رفح کے مشرق میں صوفا فوجی مرکز پر مارٹر سے حملہ کیا ہے جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اسی طرح شجاعیہ کے مشرق میں واقع علاقے التوانسہ میں صیہونی فوجیوں کے راستے میں بم کا دھماکہ کیا ہے۔

دوسری طرف صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غرب اردن کے علاقے جنین اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں لبنان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں اس کے بائيس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.