استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی، امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکل گیا

0 124

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے دو بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ علاقے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکلنے پرمجبور ہو گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں کو ڈرون کشتیوں سے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان بحری جہازوں کو بحری ضوابط کی خلاف ورزی اور یمن کی مسلح افواج کے انتباہ کو نظر انداز کرنے پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں بحر ہند، بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.