فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی

0 40

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ قدس بریگيڈ کی جانب سے غزہ پٹی کے مضافات میں واقع صہیونی بستیوں پر راکٹ حملوں کے بعد مقبوضہ علاقے الومیم میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کی الزیتون سٹی کے مشرق میں واقع مسجد سعد کے پاس غاصب صیہونی فوجیوں پر قدس بریگيڈ کے مجاہدین نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بريگیڈ نے بھی زواری نامی ڈرون کے ذریعے صیہونی بستی حولیت میں غاصب صیہونی فوجیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگيڈ کے مجاہدین نے الزیتون سٹی کے جنوب مشرق میں غاصب صیہونی فوجیوں پر مارٹر گولوں کے ذریعے شدید حملہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.