فلسطین کی تحریک حماس کا عالمی عدالت انصاف سے غاصب حکومت کے خلاف کاروائی کامطالبہ

0 45

غزہ کے سرکاری پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ النصیرات کیمپ میں آنروا کے اسکول پر صیہونی جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس سے زائد ہو گئی ہے۔
اس پریس دفتر کے اعلان کے مطابق شہدا میں چودہ بچے اور نو عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ چوہتر زخمی پناہ گزینوں میں تئیس بچے اور اٹھارہ عورتیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آنروا کے جس اسکول کو صیہونی حکومت نے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اس کے ذریعے عام شہریوں کی ضروریات سے متعلق ابتدائی خدمات پیش کی جا رہی تھیں۔

ہندوستان کی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے اور ریاستی حکومت نے ضلع جریبام میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے منی پور میں دوبارہ تشدد پھوٹ پڑنے کی وجہ ایک افسر نے بتاتے ہوئے کہا کہ شورش پسندوں نے ایک انسٹھ سالہ شخص کو قتل کردیا۔

جب اس کی لاش برآمد ہوئی تو مقامی لوگ اس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے اور کچھ مقامات پر آگ لگا دی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جمعرات کی شب سے ہی کرفیو نافذ کردیا گيا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کشیدگي بھرے ماحول میں جمعے کی صبح حالات قدرے بہتر رہے-

مذکورہ افسر کے مطابق جریبام پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لوگوں نے انتخاب کے دوران ان سے لی گئی لائسنسی بندوقیں انتخاب ختم ہونے کے بعد واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرےکو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

اس افسر کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی غیر قانونی سرگرمیوں کے سبب علاقے میں فساد ہونے کا اندیشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اب پانچ یا اس سے زیادہ اشخاص کے جمع ہونے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نظامِ قانون معاملے میں جریبام ضلع فی الحال مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.