غزہ پٹی میں 3 صیہونی فوجیوں کو اس طرح بنایا گیا شکار

0 53

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ نے غزہ پٹی کے شمال میں بیت حانون میں اپنے کامیاب اسنائپر آپریشن کا ویڈیو جاری کیا ہے ۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے اس کے 145 فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزاحمت کے ساتھ جنگ ​​کے مختلف محاذوں پر اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار بھی جاری کئے ہیں۔

حماس کی فوجی شاخ نے صیہونی فوجیوں کے شکار کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن غزہ پٹی کے شمال میں صیہونی فوجیوں کے خلاف انجام دیا گیا ۔

القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون میں ایک غاصب فوجی افسر سمیت 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں ایک فلسطینی اسنائپر کے کامیاب آپریشن کا ویڈیو جاری کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.