مقبوضہ فلسطین کے رامون ایئربیس پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا حملہ

0 158

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں میں رامون ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ الارقب کے اپ گریڈڈ قسم کے کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا، یہ حملہ غزہ پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے جواب میں کیا گیا۔

مقبوضہ علاقوں پر گذشتہ دنوں انجام دی جانے والی کارروائیوں میں اسلامی مزاحمت عراق نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔

مقبوضہ علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران یہ گروہ ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حملے پر زور دیتا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.