رفح پرحملے کے آغاز سےاب تک 120 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی

0 169

جنوبی غزہ کے رفح علاقے کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق رفح شہر پر صیہونی فوج کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

رفح کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے کہا کہ رفح شہر میں صیہونی حکومت کی نسل کشی میں تقریباً تیس فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ اس شہر میں شہداء کی تعداد دو ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 120 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کمیٹی نے اس بات پر تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی وجہ سے ہزاروں باشندے صوبے کے مرکز اور مغرب کی طرف فرار پر مجبور ہوگئے ہيں جہاں بے گھر ہونے والے افراد مقیم ہیں ۔

غزہ کے مختلف علاقے بالخصوص رفح پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کمیٹی نے کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش سے ان شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوں گی جو فوری طور پر امداد پر منحصر ہیں ۔

جنہیں غاصب صیہونی حکومت رفح کراسنگ سے داخل ہونے سے روک رہي ہے، رفح کراسنگ کو بند کرنا رفح کے واحد کویتی اسپتال کے کام کو روکنے کے مترادف ہوگا جو کہ اب بھی ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت اور شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے محدود پیمانے پر کام کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.