غزہ کی تعمیرنو کے لیے 80 سال درکار، اقوام متحدہ

0 56

میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کی تباہی کے تناظر میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر گزشتہ تنازعات کے بعد تعمیر نو کے رجحانات کی پیروی کی جائے تو غزہ میں گھروں کی تعمیر نو کا عمل اگلی صدی تک، جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی تقریباً سات ماہ سے جاری بمباری سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس سے غزہ میں گنجان آبادی کی بہت سی اونچی اونچی عمارات، ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے مہلک حملوں سے شروع ہونے والے تنازعہ میں تقریباً اسّی ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.