پاکستان میں ایکس کی بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا

0 47

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نےکہا ہےکہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش جاری ہے جس حوالے سے ایکس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

ایکس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا، ایکس کی بندش اظہار رائے کے آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں۔

اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.