کسانوں کیلیے عید کا تحفہ؛ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی پیکیج تیار

0 110

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کسانوں کے لیے عید کا تحفہ، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی پیکیج تیار کرلیا گیا۔

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی کی جانب سے تیار کیے گئے پیکیج کے مطابق پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو 2 سال کے اندر300 ارب روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا، جس میں 80 فیصد چھوٹے رقبے کے کسان اور کاشت کارشامل ہیں۔

پیکیج کے مطابق سبسڈیز، جدید مشینری سمیت دیگر مختلف اقدامات کے ذریعے مزید 100 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مجموعی طورپر تقریباً 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری پنجاب کے زرعی شعبے میں کی جارہی ہے تاکہ زراعت اور کسان ترقی کرے۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے حکومت سنبھالتے ہی21دِن میں 26 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ حکومت نے تقریباً ڈیڑھ ماہ میں زراعت کے شعبے میں ترقی کا جامع پروگرام تیار کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب زرعی پیکیج کے تاریخی منصوبے سے کسان خوش حال ہوگا۔ جدید زراعت، جدید مشینری ، برآمدی معیار کے دودھ اور گوشت کے جانورو ں کی افزائش کا پنجاب میں آغاز ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.