غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کی یلغار
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی حمایت میں مزاحمتی فورسز نے لبنان سے اسرائیل کے شمال میں مغربی الجلیل علاقے کی طرف تقریباً 20 میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نسل کش صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر لبنان کے تازہ میزائل حملے جنوبی لبنان پر اس غاصب حکومت کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
جنوبی لبنان میں طیر حرفا اور الناقورہ بستیوں پر نسل کش غاصب و جابر صیہونی حکومت کے حملوں میں 4 جاں باز، 2 امدادی کارکن اور ایک عام شہری شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے ایک دن بعد ہی حزب اللہ لبنان مزاحمت کے محور میں پہلا گروپ تھا جس نے غاصب اسرائیل کے شمالی علاقے پر حملے کرکے باضابطہ طور پر فلسطینی آپریشن "طوفان الاقصیٰ” میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد سے لبنان اور غاصب اسرائیل کی سرحد پر حزب اللہ لبنان اور نسل کش غاصب صیہونی حکومت کے درمیان روزانہ اور تقریباً 24 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔
اب تک دسیوں ہزار صہیونی، حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے لبنانی سرحد کے قریب واقع اپنی بستیوں کو چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔