یمنی فوج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

0 109

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز پر حملہ کامیاب رہا اور ہمارا میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا،

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو چھوڑ کر تمام بحری جہاز محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.