صیہونیوں کی جاری جارحیت، خطے کیلئے خطرے کی گھنٹی،نجیب میقاتی
فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ نجیب میقاتی نے ٹیلی فونی گفتگو میں لبنان اور اس کی خودمختاری پر پے در پے حملوں کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیااور خبردار کیا کہ حملوں کا تسلسل خطے کو خطرناک تنازعات کی طرف لے جائے گا، جس کے نتائج کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔
اسی اثنا میں جرمنی کی وزارت خارجہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں شدت آنے کےبارے میں خبردار کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد لبنان ترک کردیں-
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے کشیدگی کے کسی بھی امکان کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بھی اس ملک کے وزیر خارجہ سامح شکری کی امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر، غزہ کی حالیہ جنگ کے پھیلنے کے نتیجے میں خطے میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے-