ملت فلسطین تمام پابندیاں ختم ہونے اور مکمل آزادی سے پہلے ہتھیار نہيں ڈالے گی،حماس

0 187

حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس صرف دو راستے ہيں یا وہ گھٹنے ٹیک دیں اور اپنے شہریوں کی جانب سے مقدمے کا سامنا کریں یا جنگ جاری رکھیں اور القسام بریگیڈ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے تنہائی کے عالم میں صرف اپنے مخالف گانتس اور گالانت کی موجودگی میں نیتن یاہو پریس کانفرنس میں تنہا تھے یہاں تک کہ ان کی جنگی کابینہ کے ارکان نے بھی انھیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔

شکست خوردہ نیتن یاہو پے در پے ناکامیوں سے فرار کرنا چاہتے ہيں، اگر اللہ نے چاہا تو حماس میدان جنگ میں کامیابی حاصل کرے گی اور صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کردے گی۔

عزت الرشق نے نیتن یاہو کے انجام کے بارے میں کہا کہ غاصب حکومت کے وزیراعظم اپنی شکست خوردہ فوج کے ہمراہ ہر لمحے غزہ میں موت کے منھ میں جا رہے ہيں۔

اب ان کے بار بار کے جھوٹ کے سامنے اسرائیلیوں کی قوت برداشت بھی جواب دے رہی ہے اور وہ جلد ہی ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ملت فلسطین تمام پابندیاں ختم ہونے اور مکمل آزادی سے پہلے ہتھیار نہيں ڈالے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.