حزب اللہ لبنان، ہر قسم کے غیر متوقع سیناریو کے مقابلے کےلئے آمادہ ہیں

0 155

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے بحیرہ احمر میں امریکا کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیناریو کے مقابلے کے لئے استقامتی تحریک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے خبردار کیا ہے کہ غیر فوجیوں پر ہر حملے کا فوری اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان نے اسی اسٹریٹیجی پر عمل کیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں بنت جبیل، کریات اور شمونہ پر حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے دشمن کے لئے آتشیں پیغام میں اعلان کیا کہ عام شہریوں پر حملہ ہماری ریڈ لائن ہے جس کو توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے ہر احتمال کو مد نظر رکھا ہے اور ہر قسم کے غیر متوقع سیناریو کے مقابلے کےلئے آمادہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ غزہ، یمن، عراق، شام اور لبنان کے استقامتی گروہوں نے مل کر امریکا اور صیہونی حکومت کو مشترکہ طور پر شکست دی ہے۔

جب ہم اسرائیل پر کاری وار لگاتے ہیں تو یہ کاری وار در اصل امریکہ پر لگاتے ہیں اور یمن میں ہمارے اتحادیوں اور دوستوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی ناتوانی اور عاجزی کو آشکارا کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.