غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے، 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

0 161

غزہ کے النصیرات اور المغازی کیمپوں اور جنوبی غزہ کے علاقے الزوایدہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پچیس فلسطینی شہید اور بہت سے دیگر زخمی ہوگئے۔

ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے،اس سے پہلے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد اکیس ہزار چھے سو سے زائد ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چھپن ہزار ایک سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.