القسام بریگیڈ نے غاصب اسرائیلی فوج کی 2 بکتر بند گاڑیوں اور 3 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا

0 138

میڈیا رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجیوں کی 2 بکتر بند گاڑیوں کو "الیاسین 105میزائل سے نشانہ
بنایا اور ان کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی

یہ کارروائی غزہ پٹی کے وسط میں "البرج” پناہ گزیں کے شمال میں انجام دی گئی،تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے البرج پناہ گزیں کیمپ کے شمال میں ہی ایک مرکاوا ٹینک کو ایک دھماکے سے اڑا دیا ۔

دو دیگر مرکاوا ٹینکوں کو الیاسین 105 میزائل سے تباہ کردیا،اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے 21 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 936 اسرائیلی فوجی زخمی ہو چکے ہیں،غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز سے اب تک 21,320 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید اور 55,603 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.