اسرائیل فلسطینی عوام کو صحرائے سینا میں بھگانا چاہتا ہے،محمود عباس

0 92

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ایک انٹریو میں کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں اور فلسطینی اتھارٹی سے چھٹکارا پانا ہے۔

غزہ کے عوام جن حالات کا شکار ہيں وہ انیس سو اڑتالیس میں ہونے والے اجتماعی قتل عام اور نسل کشی سے بدتر ہیں۔ محمود عباس نے صیہونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ جو بھی غزہ جاتا ہے۔

وہ اس کی تباہی کے باعث اسے پہچان نہيں پاتا۔ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائيل کا کہنا ہے کہ وہ اپنا دفاع کر رہا ہے جو کہ غیرمنطقی اور نامعقول ہے۔

انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے اثر و نفوذ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن جنگ روکنا چاہے تو اس کےلئے اسرائیل کو صرف ایک اشارہ کرنا ہی کافی ہے۔

محمود عباس نے غزہ میں مکمل جنگ بندی اور وہاں انسان دوستانہ امداد پہنچنے کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کو ملک سے باہر دربدر ہونے سے روکنا چاہتے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.