صیہونی فوجیوں کی سفاکی، ایک ہی خاندان کے 13 افراد کا بچوں کے سامنے قتل

0 89

غاصب صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں واقع ایک گھر میں بچوں اور خواتین کے سامنے خاندان عنان کے 13 افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

دریں اثنا خاندان عنان کے افراد نے تمام بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے پیش نظر ان کے حالات پر توجہ دیں اور غاصب صیہونیوں کے جرائم پر بھی ایک نظر ڈالیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جارییں۔ ان حملوں میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

ان سب ظلم و ستم کے بعد بھی غاصب صیہونی حکومت اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس غاصب حکومت کو مغربی ممالک، خاص طور سے امریکہ، کی ہر طرح کی مدد حاصل ہے۔

تحریک حماس سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں کے مجاہدین غاصب فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور اس غاصب فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

غاصب فوج پر حماس کا اتنا خوف طاری ہوچکا ہے کہ صیہونی فوجی حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ بنابریں وہ اپنے ہی ساتھیوں پر فلسطینی سمجھ کر فائرنگ کرنے لگے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.