غزہ میں ملبے سے 70 شہیدوں کی لاشیں برآمد، صیہونیوں نے 56 عمارتوں کو اڑادیا
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور غزہ میں ملبے سے 70 شہدا کی لاشیں برآمد ہونے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے علاقے "الثلاشینی” سے صہیونی فوج کے انخلا کے بعد ملبے تلے سے 70 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح علاقے میں "الکویتی” ہسپتال کے اطراف میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں کی خبر دی ہے۔
الکویتی ہسپتال کے آس پاس فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس ایجنسی نے ان حملوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے جانے کی تصاویر بھی شائع اور نشر کی ہیں۔
صیہونی فوج نے غزہ میں 56 رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں یہ انسانیت سوز کارروائی کی ہے۔
یہ کارروائی گزشتہ دنوں الشجاعیہ علاقے میں صہیونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد کی گئی ہے، اس لڑائی میں غاصب فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔