حماس نے 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردیئے

0 105

حماس کی جانب سے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل روس کی دوہری شہریت کی حامل دو اسرائیلی خواتین کو بھی رہا کیا گیا تھا۔

ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی بمباری میں دوران حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا گیا جس کی اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے متعلق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے جبکہ چین نے غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ادھر فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں امدادی سامان کے 21 ٹرک تقسیم کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی فلاحی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ غزہ میں 6 روزہ جنگ بندی کے دوران اب جنگ کی تباہی سے متاثرہ شہریوں میں امدادی سامان کے 254 ٹرک تقسیم کر لیے گئے ہیں۔

فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق تقسیم کیے گئے امدادی سامان میں خورک، پانی اور بچوں کی ضروریات کی اشیا سمیت کمبل شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.