جنوبی افریقا کی فلسطین سے اظہار یکجہتی،صیہونی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی

0 136

اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا: کثرت رائے سے منظور پارلیمانی قرارداد

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ نے غزہ میں صیہونیوں کی وحشت ناکیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دارالحکومت پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کثرتِ رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا کہ صیہونیوں سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.