سائفر کیس میں کچھ دفعات میں سزائے موت اور عمر قید ہے،جسٹس سردار طارق
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔
جسٹس سردار طارق نے کہا کہ سائفر کا مقدمہ درج ہونے میں پورا سال ہی لگا دیا ہے، کچھ دفعات میں سزا 2 سال ہے، کچھ میں سزائے موت اور عمر قید ہے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کو سائفر کو غلط رنگ دینے کا کہا، الزام لگایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بلواسطہ یا بلاواسطہ ریاست کو نقصان پہنچایا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انکوائری میں کہا گیا تھا کہ شریک ملزمان کا کردار تفتیش میں طے کیا جائے گا، حتمی تفتیشی رپورٹ میں اعظم خان سے متعلق تفتیشی افسر نے کیا کہا؟۔
جسٹس سردار طارق نے کہا کہ آپ مقدمات کو سیاسی طور پر چلائیں گے تو یہی ہوگا، ملزم کم عمر نہیں ہے اور کیس مزید انکوائری کا ہے تو اس طرف لائیں۔
عدالت میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ کے کیس میں مرکزی گراؤنڈز کیا ہیں۔
وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ کیس بنتا ہی نہیں۔