عراق کیجانب سے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر پاکستان میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت

0 99

عراقی کیجانب سےجشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر پاکستان میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت تفصیلات کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دو دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں نے ایک مسجد کے قریب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ایک جشن کو نشانہ بنایا جو صوبہ بلوچستان کے قصبہ مستونگ میں بہت سے لوگوں کی شہادت کا باعث بناجبکہ دوسرے بم حملہ خیبر پختونخوا کے علاقہ ہنگومیں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیااور نماز جمعہ کے دوران بہت بڑا نقصان ہوا۔

عراقی وزارت خارجہ نےمتاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انتہا پسند دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کی طرف سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ چھیڑ چھاڑکے مقابلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجدوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا ان انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کے نظریہ کی بدصورتی کا واضح ثبوت ہےانہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے جس سے ممالک کی اجتماعی سلامتی کو خطرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.