عراق کی یومیہ تیل کی پیداوار 4.23 ملین بیرل تک پہنچ گئی

0 159

عراق کے وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہاہے کہ عراقی تیل کی اوسط پیداوار 4.23 ملین بیرل یومیہ ہے اور اس کی تیل کی برآمدات 3.35 ملین بیرل یومیہ ہیں۔عبدالغنی نے کہا کہ عراق کے کردستان علاقے سے ترکی کی بندرگاہ سیہان کے ذریعے تیل کی برآمدات کی بحالی کے حوالے سے ترکی کے ساتھ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

عبدالغنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ مارچ میں، ترکی نے عراق کی طرف سے دائر ثالثی کا مقدمہ ہارنے کے بعد تیل کی آمد روک دی۔ بغداد نے عراق کے کردستان علاقے سے ترکی کی بندرگاہ سیہان کے ذریعے تیل کی برآمد کو غیر قانونی سمجھا۔عراق نے مئی میں کردستان کی علاقائی حکومت (KRG) کے ساتھ تیل کی فروخت اور ادائیگیوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے بعد ترکی سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کو کہا تھا، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی عراق سے تیل کی برآمدات کب دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

یاد رہے دو ہفتے قبل ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیرکتار نے انکشاف کیا تھا کہ عراق کے کردستان علاقے سے ترکی کی بندرگاہ سیہان تک پھیلنے والی پائپ لائن کی بحالی کا کام مکمل ہونے والا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.