اسرائیل کے غزہ میں حملے، فوٹو جرنلسٹس فاطمہ حسنہ سمیت مزید 50 فلسطینی شہید
اسرائیل کے جنوبی اور شمالی غزہ میں کھلے آسمان تلے پڑے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری رہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی اسرائیلی بربریت سے شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں ٹینکوں سے گولہ باری جاری رہی، خان یونس اور المواصی میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی۔
کیمپوں پر بمباری سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی تعداد 51 ہزار ایک سو ہوگئی، غزہ میں فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسنہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئیں۔