0 11

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ پندرہ سال بعد بحال ہو گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہورہا ہے، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں، اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہونا طے پایا ہے۔

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.