اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

0 12

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ صحافی احمد منصور، جو پیر کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب میڈیا ٹینٹ پر اسرائیلی حملے میں شدید جھلس گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی شہید ہو گئے۔

17 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں 211 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار سے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں ٹرمپ نے غزہ جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ دیا۔

ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جبری بے دخلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.