غزہ پر صیہونی فضائی حملوں میں 59 فلسطینی شہید

0 12

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح غزہ پٹی پر صیہونی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 59 افراد شہید اور 137 فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں

الجزیرہ کے مطابق، وسطی غزہ پٹی میں دیر البلح شہر کے مغرب میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے میں9 افراد شہید ہو گئے۔ صیہونی حملے جاری ہیں اور علاقے میں صورت حال تشویشناک ہے۔

ان شہداء سمیت 18 مارچ 2025 کو غزہ پر نئی صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 1391 افراد شہید اور 3434 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,752 اور زخمیوں کی تعداد 115,475 تک پہنچ گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.