اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملے جاری، 10 روز میں 900 فلسطینی شہید

0 9

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 10 روز میں 900 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہد اور 115 زخمی ہوگئے۔

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 896 فلسطینی شہید اور دوہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے بعد غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں شہادتیں 50 ہزار 251 سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.