غزہ کے شہداء کی تعداد 50200 سے تجاوز کرگئی
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر پچاس ہزار دو سو آٹھ ہوگئی ہے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے اسپتالوں میں پچیس شہدا کے جنازے اور بیاسی زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔
غزہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ اٹھارہ مارچ سے شروع ہونے والی غزہ پر صیہونی جارحیت کی نئی لہر میں آٹھ سو پچپن فلسطینی شہید اور ایک ہزار آٹھ سو انہتر زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کو ملاکر سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد پچاس ہزار دو سو آٹھ اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار نو سو دس ہوچکی ہے۔