شام کے مختلف علاقوں پرصیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

0 14

صیہونی حکومت ، قنیطرہ اور درعا سمیت شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں حضر میں شامی فوجی مرکز پر گولہ باری کی ہے۔ جبکہ شمالی ق‍نیطرہ میں محیرس کے علاقے میں چار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دوسری جانب صیہونی فوجی اہلکار، جنگی سازوسامان کے ساتھ درعا کے حوض یرموک میں داخل ہو گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین صیہونی ٹینک صیصون اور باقی جنگی سازوسامان وادی الرقاد میں تعینات کر دیا گیا جن میں صیہونی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے لاذقیہ کے فوجی مراکز پر بھی حملہ کیا ہے۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.