مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بج گئے
صہیونی میڈیا نے آج یمن سے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرہ کے سائرن کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ان ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ تل ابیب، قدس اور مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں سائرن کی آوازیں سنے جانے کے ساتھ ہی، قدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔
صیہونی میڈیا نے یمن سے داغے گئے دو میزائلوں کو ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل چودہ نے یمن سے مقبوضہ علاقوں کے مرکز کی طرف میزائل فائر کرنے کی خبر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے میزائل فائر کئے جانے کی وجہ سے مقبوضہ سرزمین کے بعض علاقوں میں خطرے کے سائرن فعال ہو گئے۔