جنوبی لبنان کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے

0 9

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف میں ایک کار پر حملہ کیا ہے جبکہ اسرائيلی توپ خانے نے ” الدبش ” کے علاقے پر گولہ برسائے ہيں۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف میں ایک کار پر حملہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہےکہ اس نے ہتھیاروں کی نقل و حمل کرنے والی حزب اللہ کے متعدد جوانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں النشرہ کے نامہ نگار نے یحمرالشقیف میں الدبش کے علاقے پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے حملوں کی خبر دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس علاقے پر کم از کم تیرہ گولے فائر کئے گئے ہیں۔

یہ حملے صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان اور بقاع کے خلاف مسلسل جاری ہیں اور یہ غاصب حکومت جنوبی لبنان سے مکمل انخلاء کو بھی تیار نہیں ہے۔اس سے قبل لبنان کے طبی ذرائع نے معروب قصبے میں ایک کار پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک لبنانی کی شہادت کی خبر دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.