صیہونی حکومت کا مقصد مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر مٹانا ہے؛ شیخ نعیم قاسم

0 11

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنےخطاب میں کہا ہے کہ دشمن کا مقصد مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر مٹانا، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے باشندوں کو بے گھر کرنا اور لبنان، شام، مصر اور اردن سمیت ہمسایہ ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا ہے۔

لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پروگرام "منبر قدس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے غزہ اور القدس پر قبضے کو 75 سال گزر چکے ہیں لیکن یہ رژیم فلسطین کی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی حاصل نہیں کر سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا کہ صیہونی دشمن بقاء کے خطرے سے دوچار ہے۔ ہم فلسطین کی اس عظیم اور مثالی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے اپنی سرزمین کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی قوم 50 ہزار سے زائد شہادتوں، نسل کشی اور فاقہ کشی کے باوجود اب بھی ثابت قدم ہے اور خدا کی فتح پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم نے قدس کے راستے میں عظیم شہداء پیش کیے ہیں اور ہم قدس سے وفاداری کا نعرہ لگاتے ہوئے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دشمن کا مقصد مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر مٹانا، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے باشندوں کو بے گھر کرنا اور لبنان، شام، مصر اور اردن سمیت ہمسایہ ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.