ترک اپوزیشن نے نوری اسلن کو استنبول کا قائم مقام میئر منتخب کرلیا
ترک اپوزیشن نے نوری اسلن کو استنبول کا قائم مقام میئر منتخب کرلیا۔
استنبول کی میونسپل کونسل میں 314 اراکین ہیں، جس میں سی ایچ پی کو واضح اکثریت حاصل ہے اور اسی اکثریت کی بنیاد پر نوری اسلن کو قائم مقام میئر منتخب کرلیا اور انہیں 177 ووٹ پڑے۔
قائم مقام میئر مستقل میئر امام اوغلو کی بقیہ مدت مکمل کریں گے کیونکہ انہیں ٹرائل کا سامنا ہے جو ابھی شروع نہیں ہوا ہے تاہم انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے قائم مقام میئر کے انتخاب کے نتیجے میں ترک حکومت ٹرسٹی کے ذریعے میونسپلٹی چلانے سے معذور ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے دیگر کئی شہروں میں ایسا ہی کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک صدر کے مخالف رہنما اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔