غزہ کے شہداء کی تعداد 50180 سے تجاوز کرگئی

0 12

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد پچاس ہزار ایک سو تراسی سے تجاوز کر گئي ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آج سرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک شہید کا جنازہ ملبے سے باہر نکالا گیا ہے جبکہ ایک سو چوبیس افراد زخمی ہوئے ہيں۔

گذشتہ گھنٹوں کے دوران انتالیس شہداء کے جنازے اسپتال منتقل کئے گئے ہيں۔ اٹھارہ مارچ دوہزار پچیس سے اب تک آٹھ سو تیس فلسطینی شہید اور سترہ سو ستاسی زخمی ہوچکے ہيں۔ سات اکتوبر دوہزار تیئس سے غزہ پر جاری صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک پچاس ہزآر ایک سو تراسی فلسطینی شہید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھائيس فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں۔

بہت سے شہداء کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی ٹیموں کی دسترسی سے باہر ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.