عراق میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن

0 10

عراقی سیکورٹی ذرائع نے عیدالفطر کی آمد پر صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اقدامات کئے جانے کی خبر دی ہے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے صوبے صلاح الدین اور صوبے دیالہ کے درمیان حاوی العظیم نامی علاقے کے جنوب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی آپریشن شروع کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج نے دو طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائي شروع کی ہے۔

ان ذرائع نے تاکید کی ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں جن کے مد نظر یہ سیکورٹی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس سیکورٹی آپریشن کے ساتھ ساتھ صوبے دیالہ کے ایک علاقے میں بھی میں اسی طرح کی کاروائي کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے داعشی دہشت گردوں کے خلاف ان کے دوبارہ سر اٹھانے سے پہلے ہی کاروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.