صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اسرائیلی قیدیوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: ریاض منصور

0 17

اقوام متحدہ میں فلسطینی انتظامیہ کے سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اسرائیلی قیدیوں کی جانوں سے کہیں زیادہ اپنی سیاسی بقا کی فکر ہے۔

ریاض منصور نے فلسطین کی صورتحال کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ اسرائیل ، غزہ کے لوگوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں "آبادیاتی یا جغرافیائی تبدیلی” سے بھی روکا گیا ہے، لیکن یہ اسرائیل کی جنگ کے بنیادی مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں غزہ کی پٹی میں آبادیاتی یا علاقائی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کی مخالفت میں واضح ہیں، بشمول کوئی بھی ایسا اقدام جس سے غزہ کے علاقے کو کم کیا جائے، اور یہ ایک ایسا مقصد ہےکہ اسرائیل مسلسل جس کے درپے ہے کیونکہ جبری نقل مکانی اور بڑے پیمانے پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الحاق اس کے بنیادی مقاصد ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ایسی تازہ اور تباہ کن تصویریں سامنے آرہی ہیں جو بھرپور جنگ کی نشاندہی کرتی ہيں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی تصویریں سامنے آرہی ہیں کہ جن میں گاڑیوں پر سوار چھوٹے چھوٹے بچے، زخمی اور بے گھر چھوٹے بہن بھائی ایک دوسرے کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جن کے خاندان مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، بچے، مائیں، باپ ، ملبے تلے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں، یہ نہیں معلوم کہ وہ مردہ ہیں یا زندہ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.