امریکی حملے میں حوثی سکیورٹی چیف عبد الملک بدر الدین الحوثی شہید
امریکی حملے میں حوثی سکیورٹی چیف عبد الملک بدر الدین الحوثی شہیدہوگئے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نےیمنی شہر صعدہ میں سکیورٹی چیف عبد الملک بدر الدین الحوثی کو نشانہ بنایا تاہم حوثی فوجی حکام کی جانب سے تاحال ان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
حوثی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی بحری بیڑے کے ہیری ایس ٹرومین سے یمن میں حملے جاری ہیں، امریکا نے یمن کے 47مقامات کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں اب تک 5بچوں سمیت 53 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی حملے حوثیوں کی بحری ٹریفک پر حملوں کی صلاحیت ختم ہونے تک جاری رہیں گے۔