غزہ پر صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ، 5 فلسطینی شہید

0 5

غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ ہوائی حملہ کرکے کم سے کم پانچ فلسطنیوں کو شہید کردیا۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غز ہ میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ پر ڈرون حملہ کیا جس میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی حکومت نے یہ ڈرون حملہ جنوبی غزہ میں نتساریم چیک پوسٹ کے قریب کیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اسی طرح آج صیہونی جارحیت میں چار اور فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اسی طرح غزہ کے ملبوں کے نیچے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتّیس فلسطینی شہیدوں کی لاشوں اور چودہ زخمیوں کو نکالا گيا۔ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان فلسطینی شہدا کی تعداد کے ساتھ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے ابتک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس ہزار پانچ سو تین اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ گيارہ ہزار نو سو ستائيس ہو گئي ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.