اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات کے دوران غزہ پر حملہ، 3 فلسطینی شہید

0 8

اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے دوران غزہ کے علاقے رفح کے جنوب میں حملے کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس اور مصری عہدیدار قاہرہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل نے غزہ میں حملے کرکے شہریوں کو شہید کردیا۔

اسرائل نے رفح سٹی کے مشرقی علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے اور دوسرا حملہ تنور پر کیا گیا جہاں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

فلسطینی خبرایجنسی وفا کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران رفح میں اسرائیل کے بدترین حملے جاری ہیں جہاں ٹینکوں سے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور شیلنگ سے رہائشی عمارات متاثر ہو رہی ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 48 ہزار 453 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 860 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں 12 ہزار 316 خواتین بھی شہید ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھی اسرائیل کی جانب سے محاصرہ جاری ہے اور خواتین کو اس بحران میں امداد سے روکا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں لوگو اشیائے خوردونوش کے حوالے سے مسائل کا شکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.