صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، غزہ کی فضا میں ڈرون اور جنگی طیاروں کی پروازیں

0 11

صیہونی حکومت، غزہ کی فضا میں ڈرون اور جنگي طیاروں کی پروازوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہے۔

غاصب صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوج کی چھوٹی جنگي کشتیوں سے جنوبی غزہ کے ساحلی علاقوں پر تین گولے داغے گئے۔ مقامی ذرائع نے مشرقی خان یونس سے دھماکوں کی آوازيں اور اس شہر کی فضاؤں پر صیہونی جاسوسی ڈرون طیاروں کی وسیع پیمانے پر پرواز کی خبر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے بیت حانون کے مشرق ميں کئي فلسطینی صیہونی جارحیت میں زخمی ہوئے ہيں اور صیہونی فوجیوں نے مغربی رفح کے تل السلطان علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر ٹینکوں سے گولہ باری کی۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح جنوبی رفح کے صلاح الدین علاقے میں بھی بھاری اسلحے سے گولہ باری و فائرنگ کی جبکہ مقامی ذرائع نے جنوبی غزہ کے رفح شہر پر بھی وسیع پمیانے پر صیہونی حکومت کے ڈرن طیاروں کی پرواز کی خبر دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.