غرب اردن میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات نذر آتش

0 11

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پریس ذرائع نے غرب اردن کے جنین علاقے پر پینتالیس روزہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ جنین میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو نذر آتش کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی جارحیت ایسی حالت میں اپنے پینتالسویں روز میں داخل ہوئی ہے کہ اس جارحیت میں چھبیس فلسطینی شہید اور فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات نذر آتش کئے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنین میں دو ہزار دو سے جارحیت و تباہی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جبکہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرتے رہے ہیں۔ پریس ذرائع نے یہی صورتحال نور شمس کیمپ کی بھی بتائی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.