اردن کے عوام نے مظاہرے کر کے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے سازشی منصوبے کی مخالفت کر دی

0 15

اردن کے شہریوں نے آج ملک گیر مظاہرے کر کے غزہ کے عوام کو باہر نکالنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا۔

غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف اردن میں ہونے والے یہ مظاہرے پورے ملک میں کئے گئے ۔ مظاہرین اعلان کر رہے تھے کہ نہ ہی یہودی بستیاں منظور ہيں اور نہ ہی جبری منتقلی۔

اردن کے شہریوں نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ٹرمپ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کو وہاں سے جبری طور پر باہرنکالیں اور اردن یا کسی دوسرے ملک میں منتقل کریں ۔

مظاہروں کے دوران ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں غزہ کو پوری طرح خالی کرا کے اسے امریکہ کے کنٹرول میں لینے اور غزہ کے باشندوں کو اردن سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.