بشارالاسد کو ہمارے حوالے کر دو، الجولانی کا روس سے مطالبہ
الجولانی نے روسیوں سے بشارالاسد کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔
الجزیرہ کے حوالے سے شامی ذرائع نے الجولانی حکومت کے ساتھ روس کے مذاکرات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔
ایک باخبر شامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ الجولانی کے نام سے مشہوراحمد الشرع نے میخائیل بوگدانف کی سربراہی میں روسی وفد سے ہونے والی ملاقات میں بشار الاسد اور ان کے قریبی ساتھیوں کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔
مذکورہ شامی ذریعے نے مزید کہا کہ روسی فریق کے ساتھ جس بات سے اتفاق کیا گیا وہ مشاورت کو جاری رکھنا ہے۔
الجولانی کی قیادت میں مسلح گروہوں نے اتوار 18 دسمبر 2024 کو دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اس کے بعد شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔