قرآن مجید کی مسلسل توہین، اسلامی ممالک کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہوگا

وزرائے خارجہ کا جدہ میں ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے،سیکرٹری جنرل او آئی سی

0 142

جدہ (شوریٰ نیوز)قرآن مجید کی مسلسل توہین، اسلامی ممالک کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہوگا، وزرائے خارجہ کا جدہ میں ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے تفصیلات کے مطابقسویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی مسلسل توہین اور بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہونے جا رہا ہے۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔اس حوالے سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا جدہ میں ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں پیش آنے والے اشتعال انگیز واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی کے 2 جولائی کو اجلاس کے بیان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے سویڈن اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں رواں ماہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور متعلقہ حکومت اور دیگر ممالک کو اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے علاوہ ایران، پاکستان، عراق ، یمن، لبنان اور شام سمیت کئی ممالک میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.