غرب اردن میں صیہونی جارحیت، القسام دو مجاہدین کی شہادت

0 2

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے مغربی کنارے میں بریگیڈ کے دو ارکان کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ صیہونیوں کا سکون سلب کرلیں گے۔

القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ بریگیڈ کے دو ارکان ” قتیبہ ولید الشلبی” اور "محمد اسعد نزال” کہ جنہوں نے مشرقی قلقیلیہ کے قصبے "الفندق” میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیاں انجام دی تھیں، جنین کے گاؤں برقین میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کر دیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہےکہ داخلی سلامتی کی فورسیز شاباک نے ان دو نوجوان فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

القسام نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں دشمن کے خونی منصوبوں کے خلاف ہم مشترکہ کاروائیاں انجام دیں گے اور ان کو مہلک ضربیں لگائیں گے اور ہمارے مجاہدین دوسرے گروہوں کے مجاہدین کے ساتھ مل کر مغربی کنارے اور مقبوضہ سرزمین کے شہروں میں دشمن کے فوجیوں اور آباد کاروں کا جینا حرام کرد یں گے۔ جارح صیہونی فوج نے جنین کے علاقے میں فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

حالیہ دنوں میں قابض فوج نے جنین میں فوجی کارروائیاں کی ہیں کہ جسے اس نے آپریشن آہنی دیوار کا نام دیا ہے اور اس کارروائی میں اب تک بارہ افراد شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں "المزرعہ” میں ایک فلسطینی کے گھر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا اور گاؤں پر چھاپے کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز اور قابض فورسز کے درمیان تعاون کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ان فورسز نے جنین کے قباطیہ ٹاؤن کے رہائشی "احمد ابو عامر” کو گرفتار کرلیا ہے کہ جس کی قابض فورسز کو تلاش تھی۔

اسی دوران فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنین شہر میں سرکاری ہسپتال کے سامنے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.