مغربی کنارے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے اسرائیلی فوجی ہلاک
مغربی کنارے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقے میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں ایک ریزرو فوجی ہلاک ہوا جبکہ فوج کا ایک سینئر افسر زخمی ہوا۔
خیال رہےکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعدغزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے بھی میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں اور فلسطینیوں سمیت 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔